- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
- پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی
- سندھ میں گھریلو صارفین گیس سے کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی
- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
آریان خان منشیات کیس کا اہم گواہ پربھاکر سائل چل بسا

پربھاکر سائل اس کیس کے ایک اور گواہ کے پی گوساوی کا باڈی گارڈ تھا فوٹوفائل
ممبئی: آریان خان منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا آزاد گواہ پربھاکر سائل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
پربھاکر سائل کے وکیل تشار کھنڈارے نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل کو ان کی رہائش گاہ پر دل کا شدید دورہ پڑا جس کے باعث وہ جمعے کو چل بسا۔ پربھاکر کی عمر 36 برس تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پربھاکر سائل اس کیس کے ایک اور گواہ کے پی گوساوی کا باڈی گارڈ تھا۔ پربھاکر سائل نے اس وقت میڈیا کی توجہ حاصل کی جب اس نے اپنے حلفیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی رہائی کے بدلے شاہ رخ خان کو بلیک میل کیے جانے کا انکشاف
رپورٹس کے مطابق پربھاکر سائل نے دعویٰ کیاتھا کہ اس نے کے پی گوساوی کو 25 کروڑ روپے کے مطالبے پر بات کرتے ہوئے سنا تھا یہ معاملہ 18 کروڑ میں فائنل ہونا تھا جس میں سے 8 کروڑ روپے مبینہ طور پر این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو ادا کیے جانے تھے اور باقی 10 کروڑ آپس میں بانٹنے کی بات ہورہی تھی۔
اس کے علاوہ پربھاکر سائل نے یہ بھی کہا تھا کہ این سی بی نے اس سے خالی کاغذات (پنچ نامے) پر سائن کرنے کے لیے کہاتھا۔ ڈی سی پی زون ون کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں سائل نے کہا تھا کہ اس نے شاہ رخ خان کی مینجر پوجا دادلانی سے بھی بات چیت کی تھی۔
ان الزامات کے بعد این سی بی نے انکوائری شروع کی تھی اور وانکھیڑے نے ان تمام الزامات سے انکار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آریان خان کو گرفتار کرنے والا این سی بی آفیسر مشکل میں پھنس گیا
آریان خان منشیات کیس کا پس منظر
اینٹی نارکوٹکس بیورو (این سی بی) نے گزشتہ برس 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر موجود ایک بحری جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر اچانک چھاپہ مارکر بھاری تعداد میں منشیات برآمد کی تھی۔ اور منشیات استعمال کرنے کے جرم میں کئی لوگوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔ بحری جہاز پر شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان بھی موجود تھا۔
تاہم آریان کو پوچھ تاچھ کے بعد چھاپے کے دوسرے روز یعنی 3 اکتوبر کو اس کے خلاف جمع ہونے والے شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔ آریان خان ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں تقریباً 26 روز تک قید رہے۔ بعد ازاں 28 اکتوبر کو بومبے ہائی کورٹ نے آریان کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔