عمران خان فائٹرہیں ان کی جنگ ملک کے لئے ہے، وسیم اکرم

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 اپريل 2022
عمران خان لڑنے،جیتنے اورقیادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں،وسیم اکرم:فوٹو:فائل

عمران خان لڑنے،جیتنے اورقیادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں،وسیم اکرم:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان کے سابق کرکٹروسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں اوران کی جنگ ملک کے لئے ہے۔

سابق کرکٹروسیم اکرم نےٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں۔ وہ اپنے لئے نہیں بلکہ جس کی نمائندگی کررہے ہیں اس کے لئے لڑنے ،جیتنے اورقیادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے نام، اقتدار یا پوزیشن کے لئے نہیں لڑرہے  بلکہ یہ ان کی تقدیرہے۔ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔