جامشورو ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں، بیٹا جاں حق

 ہفتہ 2 اپريل 2022
حادثے کی شکار فیملی پنجاب کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔  . فوٹو : فائل

حادثے کی شکار فیملی پنجاب کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ . فوٹو : فائل

کوٹری: جامشورو ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں اور بیٹا جانبحق جب کہ شوہر سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری جامشورو ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جانبحق جب کہ شوہر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں و  زخمی پانچوں افراد کو ایل ایم یو جامشورو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد میں 30 سالہ سمیرا زوجہ محمد یوسف اور اس کا 7 سالہ بیٹا فھد یوسف شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ کار حیدرآباد سے کراچی جا رہی تھی، کہ لونی کوٹ بھولاڑی ایئر بیس کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ حادثے کی شکار فیملی پنجاب کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔