اسرائیلی فوج کی دہشتگردی،3 فلسطینی نوجوان شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 اپريل 2022
اسرائیلی فورسزنے مقبوضہ مغربی کنارے میں مختلف علاقوں کا محاصرہ کرلیا:فوٹو:فائل

اسرائیلی فورسزنے مقبوضہ مغربی کنارے میں مختلف علاقوں کا محاصرہ کرلیا:فوٹو:فائل

مقبوضہ بیت القدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسزکی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جینن میں فائرنگ سے 3فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کی آڑ میں متعدد فلسطینوں کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی فورسزنے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے فلسطینوں کوگھروں میں محصورکردیا۔گھرگھرتلاشی کے نام پرمختلف گھروں میں توڑ پھوڑ کی اورمتعدد فلسطینوں کو گرفتارکرلیا۔اسرائیلی فورسزکا فلسطینی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔