اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس اور وزیراعظم سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 اپريل 2022
ملاقاتوں میں مختلف قانونی و آئینی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ فوٹو:فائل

ملاقاتوں میں مختلف قانونی و آئینی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جن میں مختلف قانونی و آئینی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ میں آئینی امور اور ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پر گفتگو کی گئی۔ چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم اور اٹارنی جنرل کے درمیان مختلف قانونی اور آئینی امور پر مشاورت کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔