حکومت کے خاتمے کے امکانات؛ وزارتوں کے افسران نے گو سلو پالیسی اپنا لی

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 اپريل 2022
جمعہ کے روز بھی اکثر ڈویژنوں کے سیکرٹری دفتروں سے جلدی چلے گئے تھے۔ فوٹو:فائل

جمعہ کے روز بھی اکثر ڈویژنوں کے سیکرٹری دفتروں سے جلدی چلے گئے تھے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد تحریک کے سبب کام سست روی کی پالیسی کا شکار ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتوں کے افسران کی سست روی پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لئے ہونے والا ایکنک اجلاس بھی بیوروکریسی کی وجہ سے منسوخ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے خاتمے کے بڑھتے امکانات کے باعث وزارتوں کے افسران بالا نے فائلوں کو روکنا شروع کردیا ہے اور انہوں نے اتوار کو عدم اعتماد میں حکومت کا فیصلہ ہونے تک گو سلو پالیسی اپنا لی ہے، اور جمعہ کے روز بھی اکثر ڈویژنوں کے سیکرٹری دفتروں سے جلدی چلے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔