- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ
- چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر پنجاب کو چھوڑے، خود ہی انتخابات کی تاریخ دیدے،لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
- حُبّ ر سول کریم ﷺ
- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
- شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کا ساتھ دیں گے، علیم گروپ کا فیصلہ

10 سیٹوں والی پارٹی کو وزارت اعلی دینا پارٹی کی تذلیل ہے، گروپ اراکین
لاہور: علیم گروپ کے ارکان کا کہنا ہے کہ 10 سیٹوں والی پارٹی کو وزارت اعلی دینا پارٹی کی تذلیل ہے، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کا ساتھ دیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترین گروپ کی جانب سے پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کے بعد اب علیم خان گروپ کا فیصلہ بھی سامنے آگیا ہے، اور انہوں نے بھی حمزہ شہباز کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا، جس کے لئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کچھ دیر بعد علیم خان سے ملاقات کیلئے پہنچیں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ناراض علیم خان گروپ نے اپنے ایم پی ایز ظاہر کر دئیے ہیں اور گروپ میں شامل 10 ایم پی ایز علیم خان کے ہمراہ اس وقت دفتر میں موجود ہیں، اور ان کی جانب سے اعلانیہ متحدہ اپوزیشن کی حمایت میں کھل کر بیان سامنے آگیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گروپ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کا ساتھ دے گا۔
علیم گروپ کے ارکان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار بچانے کیلئے اپنے183 ایم پی ایز کو نظر انداز کردیا، 10 سیٹوں والی پارٹی کو وزارت اعلی دینا پارٹی کی تذلیل ہے، تحریک انصاف کے کارکن کی اپنے کپتان سے وابستہ بلند امیدیں چکنا چور ہو گئیں، ملک و قوم کے مفاد میں متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر یں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔