این ای ڈی یونیورسٹی بیرون ملک طلبا کیلیے مختص 72داخلہ نشستیں خالی رہ گئیں

اسٹاف رپورٹر  منگل 25 فروری 2014
سینڈیکیٹ کے اجلاس میں رپورٹ پیش، سیلف فنانس کی نشستوں پر دیے گئے داخلوں سے حاصل رقم سے قرضے اداکرنیکا فیصلہ.

فوٹو: فائل

سینڈیکیٹ کے اجلاس میں رپورٹ پیش، سیلف فنانس کی نشستوں پر دیے گئے داخلوں سے حاصل رقم سے قرضے اداکرنیکا فیصلہ. فوٹو: فائل

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میںنئے شروع ہونے والے تعلیمی سال پر 72داخلہ نشستیں خالی رہ گئی ہیں ۔

خالی رہ جانے والی تمام داخلہ نشستیں سیلف فنانس کی ہیں جوبیرون ملک مقیم پاکستانیوں اورغیرملکیوں کے لیے مختص تھیں تاہم ان میں سے صرف 2نشستوں پرداخلے ہوسکے، بیرون ملک پاکستانیوں اورغیرملکیوں کی این ای ڈی میں داخلوں میں عدم دلچسپی کے سبب باقی نشستیں پرنہیں ہوسکیں، اس بات کاانکشاف پیرکواین ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کیاگیا،سینڈیکیٹ کااجلاس یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرافضل الحق کی زیرصدارت ہوا ۔

جس میں رواں تعلیمی سیشن میں خالی رہ جانے والی 72داخلہ نشستوں کی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس کوبتایاگیاکہ خالی رہ جانے والی بیرون ملک طلبا کی داخلہ نشستوں پرملکی طلبا کوسیلف فنانس اوراوپن میرٹ پر داخلے دے دیے گئے ہیں، دریں اثنا سینڈیکیٹ کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سیلف فنانس کی نشستوں پر دیے گئے داخلوں سے حاصل ہونے والی رقم کو اس سال انڈوومنٹ فنڈزسے مستثنیٰ کرکے اس رقم سے بینکوں کے قرضے اداکیے جائیں تاکہ یونیورسٹی کوقرضوں کی مدمیں اداکی جانے والی رقم اوراس کے شرح سود میں کمی آسکے،  سینڈیکیٹ کے اجلاس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے معطل ڈائریکٹرفنانس شرجیل احمد کی معطلی گورنرسیکریٹریٹ کے حتمی فیصلے تک برقراررکھنے کابھی فیصلہ کیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔