عمر گل کے بعد یونس خان بھی افغان کرکٹ بورڈ سے منسلک

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 2 اپريل 2022
(فوٹو: پی سی بی)

(فوٹو: پی سی بی)

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے ساتھ منسلک ہوگئے۔

ترجمان افغانستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان اور فاسٹ بولر عمر گل کی ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یونس خان بیٹنگ اور عمر گل بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کریں گے، دونوں پاکستانی سابق ٹیسٹ کرکٹر پیر کو ابوظہبی روانہ ہوں گے جہان اس وقت افغانستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ جاری ہے۔

پاکستانی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد یونس خان پہلی بار کسی ٹیم کے ساتھ منسلک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز فاسٹ بالر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھئیں: فاسٹ بالر عمرگل افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بن گئے

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کے پی ایل، ایل پی ایل اور ڈومیسٹک سطح پر کوچنگ کے بعد کسی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کی خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سے افغان بولرز کی جو بھی ممکن ہومدد کرسکوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔