- مسلمان مسائل کی جڑ، ہندوؤں کے برابر نہیں ، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی
- روپے کی قدر کم ترین سطح پر، معاشی مشکلات میں اضافہ
- کویت پٹرولیم کیلیے 27ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
- ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
- عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- مہنگی ترین اشیا، شہری محدود خریداری پر مجبور
- 2022 ، سندھ میں کاروکاری کے الزام میں 152 خواتین اور 65 مرد قتل
- سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں، شہری پریشان
- ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
- ذیابطیس کے 4 لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں، ماہرین طب
- شکر کا جذبہ، شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے
- کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کے واقعات
- ٹیم کا مزاج بدلنے کیلیے شاہین موزوں کپتان قرار
- گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے
- افغانستان سے سیریز، عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران
- رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم
- دنیا کا اولین کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ، 178,936 ڈالر میں نیلام
- ایشیاکپ پی سی بی کیلیے گلے کی ہڈی بن گیا
- ون ڈے ورلڈکپ، بھارت گرین شرٹس کو ویزے دینے پر آمادہ
- کراچی میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار
رمضان کے آغاز پر عالمی رہنماؤں کی مسلمانوں کو مبارکباد
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2022/04/2305481-img_-1648923225-802-640x480.jpeg)
[فائل-فوٹو]
دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر خوشیاں منا رہے ہیں۔ اس موقع پر کئی عالمی رہنماؤں نے مسلم کمیونٹی کو ایک پرامن اور بابرکت مہینے کی مبارکبادیں پیش کی ہیں۔
ملیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے مسلمانوں سے رمضان کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دوسری جانب ال سلطان عبداللہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کو اپنے ایمان، دینی فرائض و واجبات کی پابندی اور صالح اعمال کی ترغیب دلائی۔
غیر مسلم ممالک میں سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد سے کسی بھی قسم کی کوویڈ پابندیوں سے پاک یہ پہلا رمضان ہوگا۔
اسی طرح امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹویٹر پر لکھا: “جِل (اہلیہ) اور میں امریکہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے رمضان کے آغاز پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا: “قرآن پاک ہمیں سکھاتا ہے کہ خدا نے قوموں اور قبیلوں کو اس لیے بنایا تاکہ ہم ایک دوسرے کو پہچان سکیں۔ اس مقدس مہینے میں اور ہر دن ہم تمام خواتین اور مردوں کی حفاظت، وقار اور خوشحالی کے لیے ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کام کریں، ایک دوسرے سے سیکھیں اور مل کر ایک پرامن دنیا بنائیں۔
ترک صدر کا اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں آپ (مسلمانوں) کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جس کا آغاز رحمت ہے، درمیانی حصہ مغفرت ہے اور انجام دائمی عذاب سے نجات ہے۔ میری خواہش ہے کہ رمضان المبارک کی برکتیں پوری انسانیت پر نازل ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔