پنجاب سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود اپنی نشست سے مستعفی

ویب ڈیسک  اتوار 3 اپريل 2022
چوہدری مسعود احمد پی پی 257 سے 2018 میں پی ٹی آئی سے کامیاب ہوئے تھے۔ فوٹو : ٹویٹر

چوہدری مسعود احمد پی پی 257 سے 2018 میں پی ٹی آئی سے کامیاب ہوئے تھے۔ فوٹو : ٹویٹر

ملتان: پنجاب اسمبلی سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

چوہدری مسعود احمد پی پی 257 سے 2018 میں پی ٹی آئی سے کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے استعفیٰ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیجوا دیا۔

چوہدری مسعود کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے جانبدارانہ رویہ سے دل برداشتہ ہوکر اپنے منصب سے مستعفی ہوا ہوں، اپنے حلقہ کے ساتھ بار بار کی گئی زیادتیوں جبکہ ترقیاتی و انتظامی امور میں فرق رکھنے پر استعفیٰ جمع کروایا۔

ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ذہنی طور پر پریشان رکھنے، ترقیاتی وانتظامی امور میں رکاوٹیں ڈالنے کی وجہ سے مزید اس حکومت کا حصہ نہیں رہنا چاہتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔