بابر اعظم نے ہوم کراؤڈ کے سامنے سیریز فتح کو یادگار قرار دے دیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 3 اپريل 2022
ہم اس سلسلے کو آگے بڑھانے کیلیے پْرعزم ہیں، قومی کپتان (فوٹو، فائل)

ہم اس سلسلے کو آگے بڑھانے کیلیے پْرعزم ہیں، قومی کپتان (فوٹو، فائل)

لاہور: بابر اعظم نے ہوم کراؤڈ کے سامنے سیریز فتح کو یادگار قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ بولرز نے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا،بعد میں ہم نے بغیر کسی دباؤ کے نیچرل انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف آسانی سے حاصل کرلیا۔

انھوں نے کہا کہ میرا امام الحق کے ساتھ اچھا تال میل ہے،اس لیے رنز بنانے میں آسانی رہتی ہے، ہوم کراؤڈ کے سامنے سیریز فتح یادگار رہی، اس سے ٹیم کا مورال بلند ہوا،ہم اس سلسلے کو آگے بڑھانے کیلیے پْرعزم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔