- کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد، زیارت میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ
- پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’نشے کی حالت‘ میں طالب علم پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج
- مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر 24 طلبا گرفتار
- پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے پر پمپس اچانک بند، عوام رُل گئے
- گورنر سندھ کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
- بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید
- پرویزالہیٰ کے ڈرائیوراور گن مین سے شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج
- لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ
- عمران خان کا فواد چوہدری کے آئینی حقوق کیلیے چیف جسٹس کو خط
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
معروف ہندو اور سکھ شعراء کا نعتیہ کلام
نبی پاکؐ کی شان ، ہم امتی تو بیان کرتے رہتے ہیں لیکن غیرمسلم بھی پیچھے نہیں ہیں:
دیکھی ہے کہیں صورتِ زیبائے محمدؐ
پھرتا ہے نظر میں قدِ رعنائے محمدؐ
ہیں کون و مکاں جلوئہ پر نور سے روشن
پھیلی ہوئی ہر سُو ہے تجلاّئے محمدؐ
آنکھوں میں لگالوں میں اسے سُرمہ سمجھ کر
مل جائے اگر خاکِ کفِ پائے محمدؐ
(بخشی سوری لال اخترؔ امرتسری)
دنیا کا عقیدہ بھی ہے، اپنا بھی یقیں ہے
جو شے ہے مدینے میں، کہیں اور نہیں ہے
(چندر پرکاش جوہر بجنوری)
گھر وہ برباد ہو جس گھر میں نہ ہو ذکر تِرا
دل وہ آباد ہو جس میں تری یاد ہو
ان کی آمد کی خبر گرم ہے، آ جائیں ذرا
میری آئی ہوئی پھر جائے، اگر آئی ہو
ہم جو جیتے ہیں تو پھر دیکھیں گے روضے کی بہار
کرے جنت کی ہوس، جس کی اجل آئی ہو
(حافظ ؔ پیلی بھیتی)
وہ حُسن ہے ٹھہرنا نظر کا محال ہے
دیکھے رُخِنبیؐ کسے تابِ جمال ہے
بے خود بنا دیا ہے تمنائے دید نے
یہ فرط ِ محویت، مرا شوقِ وصال ہے
(منشی پیارے لال رونقؔ دہلوی)
نظر میں عرش کے جلوے ہیں، دلِ منّور ہے
مری زبان پہ وصفِ رُخِ پیمبرؐ ہے
قدم قدم پہ جلے تیری رہبری کے چراغ
نفس نفس تری تطہیر سے معطّر ہے
(امر سنگھ عارجؔ روپڑی)
حاملِ جلوئہ ازل پیکرِ نُورِذات توُ
شانِ پیمبری سے ہے سرورِ کائناتؐ تُو
(پنڈت بالمکند عرشؔ ملیسانی)
اے نبیؐ! جس نے ترے حُسن کا جلوہ دیکھا
اُس نے اللہ کی قدرت کا تماشا دیکھا
تیرے در سے نہ پھرا کوئی سوالی خالی
آج تک ہم نے نہ تجھ سا کوئی داتا دیکھا
(امر قیسؔ جالندھری)
بے خبر ہوں دونوں عالم سے سوائے مصطفیؐ
یاالٰہی! دل ہو ایسا مبتلائے مصطفی ؐ
ذرّے اس در کے ہیںکیا سیاّرے کیا شمس و قمر
جلوہ آرا شش جہت میں ہے ضیائے مصطفی ؐ
شافعِ محشر ملا ہے کس پیمبر کو خطاب
کون محبوبِ الٰہی ہے سوائے مصطفیؐ
ہوتی ہے حسرت یہی، کیوں دل نہ یہ میرا ہُوا
دیکھتا ہوں جب میں وہبیؔ نقش ِ پائے مصطفیؐ
(شیو پرشاد وہبیؔ لکھنوی)
یہ سب کو ایک جان سا بنا لیا گیا ہے کیوں
یہ سب کو ایک تار میں پرو دیا گیا ہے کیوں
رگِ حیات میں یہ کیا قرار سا اُتر گیا
چمن کا رنگ ریتلی فضا میں کیسا بھر گیا
شگفتہ ہے کلی کلی حسین پھول پھول ہے
یہ روز ِ بے مثال ہے ولادتِ رسولؐ ہے
(کالیداس گپتا رضاؔ)
ہندو سمجھ کے مجھ کو جہنم نے دی صدا
میں پاس جب گیا تو نہ مجھ کو جلا سکا
بولا کہ تجھ پہ کیوں مری آتش ہوئی حرام
کیا وجہ، تجھ پہ شعلہ جو قابو نہ پا سکا
ہندو سہی، مگر ہوں ثنا خوان ِمصطفیؐ
اس واسطے نہ شعلہ ترا مجھ تک آ سکا
ہے نام دِلّو رام، تخلص ہے کوثریؔ
اب کیا کہوں، بتا دیا جو کچھ بتا سکا
(چوہدری دِلّو رام کوثریؔ)
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔