کرسی بچانے کیلئے آئینِ کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مریم نواز

ویب ڈیسک  اتوار 3 اپريل 2022
پاگل جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو ملک میں جنگل کا قانون چلے گا، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

پاگل جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو ملک میں جنگل کا قانون چلے گا، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کرسی بچانے کیلئے آئینِ کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنی کرسی کو بچانے کے لئے آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔

مریم نواز کا  کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی کے جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نہ دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔