- ریلوے ٹکٹوں کا پورا نظام نئی رابطہ ایپ پر منتقل ہو جائے گا، سعد رفیق
- حکومت کا بین الاقوامی پروازوں میں بزنس کلاس ٹکٹس پرایکسائز ڈیوٹی لگانے پرغور
- مدرسے کے معلم کا چھٹی کرنے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد
- سکھر میں معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج
- بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرتنقید کا سامنا
- نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کیلیے آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو ہوگی
- پولیس نے 2 سالہ بچے کو مفرور ملزم قرار دیدیا، گرفتاری کیلیے چھاپے
- اسلحہ کی آن لائن فروخت، سی ٹی ڈی نے گروپ کا سراغ لگا لیا
- پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب طلب
- سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان، اسکولز بند
- کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج
- 15، 15 منٹ کے کیسز 8، 8 سال سال چلتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- 2 دن میں بقیہ یو سیز کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
- مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، مریم نواز
- غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت، 3 کو عمر قید
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس سپلائی میں تعطل معمول بن گیا

موسم سرما کے بعد بھی گھریلو علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
کراچی: موسم گرما کی آمد اور گیس کی طلب میں کمی کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی گیس گھریلو صارفین کو گیس کی متواتر فراہمی میں ناکام ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی ہفتہ وار بندش اور صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی معطل کیے جانے کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس سپلائی میں تعطل معمول بن چکا ہے۔
حکومت کے لوڈ منجمنٹ پلان کے تحت گیس کی کمی کی صورت میں گھریلو صارفین کو سب سے پہلی ترجیح حاصل ہے لیکن موسم سرما کے بعد بھی گھریلو علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کا شکایات دور کرنے کا نظام صارفین کی شکایات کی شنوائی میں بری طرح ناکام ہے۔ آن لائن ہیلپ لائن 1199یا شکایاتی مراکز پر درج کرائی جانیو الی گیس کے تعطل کی شکایات کئی کئی ماہ گزرنے کے باوجود حل نہیں کی جاتیں۔
صارفین کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، جہانگیر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ملیر کے ساتھ پوش آبادیوں پی ای سی ایچ ایس اور ڈیفنس کے مکین بھی گیس کے حصول میں مشکلات کا شکار ہیں۔ بیشر علاقوں میں گیس کی لائنوں سے گیس کی جگہ پانی اور کیچڑ آرہا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ شکایات درج کرائے جانے کی صورت میں کوئی رسپانس نہیں ملتا، بھولا بھٹکا عملہ شکایت کی جانچ کے لیے پہنچ بھی جائے تو یہ بتانے سے قاصر ہوتا ہے کہ شکایت کب دور ہوگی۔
جن علاقوں میں گیس کی لائنوں سے کیچڑ اور پانی آرہا ہے اس بارے میں عملہ کا کہنا ہے کہ گھریلو سطح پر گیس کے سکشن پمپ لگائے جانے کی وجہ سے گیس کی لائنوں میں رساؤ سے پانی اور کیچڑ داخل ہوکر لائنوں کو چوک کررہا ہے جسے خصوصی کمپریسرز سے کھولاجاتا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے وسائل اور صارفین کی شکایات دور کرنے کی حکمت عملی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شہر کے لاکھوں صارفین کے لیے مطلوبہ تعداد میں کمپریسر کی حامل گاڑیاں بھی دستیاب نہیں اور ایک شفٹ میں مشکل سے ایک ہی گاڑی شہر بھر میں چوک لائنوں کو کھولنے کا کام کرتی ہے جو زیادہ تر صنعتی علاقوں اور کمرشل صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ صارفین کے مطابق گیس کی فراہمی میں تعطل کے ساتھ پی یو جی کے نام پر اضافی بلوں کی وصولی بھی جاری ہے ۔
پی یو جی کے نام پر یکمشت کئی گنا بل ارسال کیا جاتا ہے اورسروس سینٹرز سے رجوع کرنے کی صورت میں عملہ انتہائی درشت طریقے سے پیش آتا ہے اور صارفین پر اضافی بل ادا کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔
پی یو جی کے نام پر اضافی بلوں کی وصولی کا سلسلہ پورے شہر میں جاری ہے پی یو جی گیس کی وہ قیمت ہے جس کے بارے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا یہ کہنا ہے کہ وہ مقدار ہے جو استعمال ہوئی لیکن میٹر اس کی پیمائش نہیں کرسکا، پی یو جی کی ادائیگی میں تعمل کرنے والے صارفین کو دھمکی دی جاتی ہے کہ ان کا گیس کا میٹر سست ہے جسے تبدیل کیا جائے گا اور میٹر سست چلنے کی وجہ سے ہونے والا نقصان گزشتہ ایک سے دو سال کا نقصان بھی بھرنا پڑے گا۔
صارفین کی بڑی تعداد شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف وفاقی ٹیکس محتسب سے رجوع کرنے والے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور سالانہ 7000سے زائد صارفین وفاقی محتسب سے رجوع کرتے ہیں جبکہ بہت بڑی تعداد میں صارفین وزیر اعظم کمپلین سینٹر کو شکایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عمران منیار گزشتہ دنوں سی ای او سمٹ میں اعتراف کرچکے ہیں کہ سوئی سدرن گیس کمپنی وہ کمپنی ہے جو ایسی کماڈیٹی فراہم کرتی ہے جو اس کے پاس دستیاب ہی نہیں اس لیے اب یہ کمپنی گیس کمپنی نہیں بلکہ ایک لاجسٹک کمپنی بن چکی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان سے صارفین کی شکایات کی وجوہات اور ان کے حل کے مکینزم اور دورانیے کے بارے میں کیے گئے سوالات کا کوئی جواب نہ مل سکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔