- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- 4 افراد کا قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
اپوزیشن 90 دن میں الیکشن کی تیاری کرے، فواد چوہدری
اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے اور ہونے بھی نہیں چاہیں اوراپوزیشن 90 دن میں الیکشن کی تیاری کرے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اب ہمیں عدالت کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کاموقع ملے گا، ہماری وکلا ٹیم بھی تیار ہے جو عدالت میں اپنا نقطہ پیش کریں گے، بنیادی نقطہ یہ ہی ہے کہ آرٹیکل 69 کے تحت سپریم کورٹ کو پارلیمان کی رولنگ کو ’جج‘ کرنے کا اختیار نہیں کیونکہ یہ اسپیکر کی صوابدید ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس ضمن میں عدالتوں کے بہت سارے فیصلے موجود ہیں، دوسرا نقطہ یہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آرٹیکل 5 کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا، تیسری بات یہ ہے کہ اب سیاسی جماعتیں شیر کیوں نہیں بن رہی، جو حکومت الیکشن میں جارہی ہے وہ خوش ہے لیکن اپوزیشن کے چہرے اترے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے انسو آچکے ہیں، حکومت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہے، متحدہ اپوزیشن کبھی ایک کونے اور کبھی دوسرے کونے میں سر چھپا رہی ہے، سیاست کے فیصلوں میں عدالتوں میں نہیں ہوتے، سیاست کے فیصلے سڑک اور عوام میں ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔