روزنامہ ایکسپریس کا جواں سال کارکن ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  اتوار 3 اپريل 2022
متوفی کی فائل فوٹو

متوفی کی فائل فوٹو

 کراچی: روزنامہ ایکسپریس کے جواں سال کارکن محمد محسن ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، متوفی چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے اور ایک بیٹی کے والد تھے۔

محسن ہفتہ کی صبح کورنگی جام صادق فلائی اوور پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اتوار کی صبح دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

متوفی کی عمر پچیس برس تھی ، وہ خداداد کالونی کے رہائشی تھے ، ان کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد میں ادا کی گئی، جس کے بعد سوسائٹی قبرستان میں متوفی کو سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ اور تدفین میں اہل خانہ، عزیز و اقارب اور ایکسپریس کے کارکنوں نے شرکت کی ، ادارے نے ان کے ورثا سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔