پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف شکایات کا نوٹس، سیل قائم

اسٹاف رپورٹر  پير 4 اپريل 2022
پولیس افسراگرناقص تفتیش کرے یارشوت مانگے تو ہیلپ لائن نمبر 1715 اور واٹس اپ نمبر 03362140181 پر اطلاع دی جائے ۔ فوٹو : فائل

پولیس افسراگرناقص تفتیش کرے یارشوت مانگے تو ہیلپ لائن نمبر 1715 اور واٹس اپ نمبر 03362140181 پر اطلاع دی جائے ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  آئی جی سندھ مشتاق مہر نے پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف مسلسل شکایات کانوٹس لیتے ہوئے سیل قائم کردیا۔

انسپکٹر جنرل سندھ مشتاق مہر نے پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف مسلسل شکایات کانوٹس لیتے ہوئے سیل قائم کردیا، سیل عوام کی رہنمائی کرے گا، ایف آئی آرکے عدم اندراج پر تھانیدار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انویسٹی گیشن افسر اگر تفتیش ناقص کرے یا پھر شہری سے رشوت مانگے متاثرہ شخص پولیس ہیلپ لائن نمبر 1715 اور واٹس اپ نمبر 03362140181 پر پولیس کو اطلاع دے سکتا ہے، شکایت اندراج کرنے کے دوران متاثرہ شخص شناختی کارڈ نمبر بھی لکھوائے گا۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق مذکورہ نمبرایمرجنسی کی صورت استعمال نہیں ہو گا، ایمرجنسی میں شہری 15 مدد گار پولیس کواطلاع دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔