- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
واٹس ایپ نے اینڈروئیڈ کیلیے نئے کیمرہ انٹرفیس کی آزمائش شروع کردی
پالو آلٹو، کیلیفورنیا: واٹس ایپ بہت تیزی سے اپنی سہولیات اور سروس بہتر بنارہا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ میں فائل شیئرنگ سائز دو جی بی تک کیا گیا ہے۔ اب اینڈروئڈ کے لیے واٹس ایپ نے نئے کیمرہ انٹرفیس کا اعلان بھی کردیا ہے جسے بعض صارفین بی ٹا ٹیسٹنگ کے تحت استعمال بھی کررہے ہیں۔
اب تک پانچ ارب سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی شاندار ایپ کو دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسجنگ ایپ کا درجہ بھی حاصل ہے۔ تاہم اب بھی دو ارب سے زائد صارفین پابندی سے واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں۔ اب واٹس ایپ نے اینڈروئڈ آئی او ایس کے لیے نیا کیمرہ انٹرفیس پیش کردیا ہے۔ تاہم بہت جلد یہ دنیا بھر میں رائج ہوجائے گا۔
واٹس ایپ سہولیات کی خبر دینے والی ویب سائٹ، ویب بی ٹا انفو ویب سائٹ نے ہی سب سے پہلے اس کی خبر دی ہے۔ نئے انٹرفیس میں نئی میڈیا بار شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اہم آپشن بھی سامنے آئے ہیں۔ سب سے پہلی سہولت وہ وہی ہے جس کا اعلان پہلے کیا جاچکا ہے یعنی آڈیو اور بالخصوص ویڈیو فائل بھیجنے کی گنجائش دو جی بی کردی گئی ہے۔
دوم، میڈیا کے انتخاب کو قدرے تبدیل کرکے اسے مزید آسان بنایا گیا ہے۔ پھر واٹس ایپ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وائس پیغامات میں چھ نئی سہولیات پیش کی جارہی ہیں جن کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔