ساتھی ماڈل عبیرہ کے قتل میں سزائے موت یافتہ ماڈل ازما راؤ بری

لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے عدم ثبوتوں کی بنیاد پر مجرمہ کو بری کیا۔


ویب ڈیسک April 04, 2022
لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے عدم ثبوتوں کی بنیاد پر مجرمہ کو بری کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ساتھی ماڈل عبیرہ کے قتل میں سزائے موت پانے والی ماڈل ازما راؤ کو بری کردیا۔

جسٹس شہرام سرور چوھدری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ماڈل ازما راؤ کی بریت کی درخواست کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے قتل کے عدم ثبوتوں کی بنیاد پر مجرمہ کو بری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عبیرہ قتل کیس میں ملزمہ طوبیٰ اور اس کے ساتھیوں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

ماڈل ازما راؤ کو سیشن کورٹ لاہور نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ ماڈل ازما راؤ نے سزائے موت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جہاں سے اسے بری کردیا گیا۔

ازما راؤ پر 2015 میں ساتھی ماڈل گرل کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ اس کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عبیرہ قتل کیس؛ طوبیٰ اور اس کے 2 ساتھی ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔