یوٹیوب نے معروف اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند کردیا

ویب ڈیسک  پير 4 اپريل 2022
ڈاکٹراسراراحمد کے لیکچرز پسندکرنے والوں نے فیصلے پرناراضگی کا اظہارکیا ہے:فوٹو:انٹرنیٹ

ڈاکٹراسراراحمد کے لیکچرز پسندکرنے والوں نے فیصلے پرناراضگی کا اظہارکیا ہے:فوٹو:انٹرنیٹ

کیلی فورنیا: ویڈیوشئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے یہود مخالف لیکچرز کا الزام لگا کرمعروف اسکالرڈاکٹراسراراحمد کا چینل بند  کردیا۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر اسرار کے 2چینلز  کو نفرت انگیز اور تشدد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر بند  کیا گیا ہے۔

یوٹیوب نے ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کو بند کرنے کا فیصلہ یہودی اخبار میں ڈاکٹراسرار احمد کے خلاف رپورٹس شائع ہونے کے بعد کیا۔ڈاکٹر اسرار کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 30 لاکھ  ہے جبکہ ان کے لیکچرز کو سننے اور پسندکرنے  والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔

ڈاکٹراسراراحمد کے لیکچرز کوپسند کرنے والوں نے یوٹیوب کے فیصلے پرناراضگی کا اظہارکیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔