شمالی اور جنوبی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 شدت پسند ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

رائٹرز  منگل 25 فروری 2014
پاک فوج کی جانب سے گزشتہ حملوں میں بھی کئی شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔
فوٹو: فائل

پاک فوج کی جانب سے گزشتہ حملوں میں بھی کئی شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

پشاور: شمالی اور جنوبی ویزستان کے مختلف علاقوں میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 30 شدت پسندوں ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے رات گئے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال، گڑیوم کے علاقے میر جونی اور دتہ خیل کے مختلف علاقوں شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ جنوبی وریرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12 شر پسند مارے گئے، جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا جہاں پر خود کش بمبار بننے کی تربیت  دی جاتی تھی۔ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی مختلف علاقوں میں پروازیں جاری ہیں جس کے باعث علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

واضح رہے پاک فصائیہ کے جیٹ طیاروں نے 2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں  پر بمباری کر کے 20 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔