- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
پی ٹی آئی نے کراچی کیلیے صرف جھوٹے اعلانات کیے، ایم کیو ایم
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کے لیے صرف جھوٹے اعلانات کیے، پی ٹی آئی کے تمام رہنما سوچ سمجھ کر زبان درازی کریں۔
ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو یاد نہیں کہ وہ کچھ دن پہلے ہی عدم اعتماد کے لیے ووٹ مانگنے کی غرض سے ایم کیو ایم کے مرکز آئے تھے، اپنی سیاسی پیدائش سے لے کر آج تک کئی سیاسی جماعتیں تبدیل کرنے والے حلیم عادل شیخ ایم کیو ایم پر کس منہ سے تنقید کررہے ہیں؟
ترجمان نے کہا کہ منفی پروپیگنڈوں سے کراچی کے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، ایم کیو ایم پاکستان ایک سیاسی جماعت ہے جو اپنے سیاسی فیصلے کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے کراچی کے لیے صرف جھوٹے اعلانات کیے، کراچی سے 2018ء میں کس طرح ایم کیو ایم پاکستان کی سیٹیں چھینی گئیں وہ عوام جانتے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ جو جماعت اپنے اراکینِ اسمبلی کو سنبھال نہیں پائی وہ کیسے کسی دوسری جماعت کو اپنے فیصلے کا پابند کرسکتی ہے؟ پی ٹی آئی کی قیادت اپنے علاقائی نومولود رہنماؤں کی بدزبانی اور الزام تراشیوں کا نوٹس لے، ایسا نہ ہو کہ ووٹوں کی بھیک مانگنے کے لیے پہلے کی طرح ایم کیو ایم پاکستان کے در کے چکر لگانا پڑیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔