افغانستان؛ زوردار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 60 زخمی

ویب ڈیسک  پير 4 اپريل 2022
دھماکا کابل کی منی جینچرز مارکیٹ میں ہوا، فوٹو: فائل

دھماکا کابل کی منی جینچرز مارکیٹ میں ہوا، فوٹو: فائل

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے تجارتی علاقے میں زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکا منی چینجرز کے دفاتر کے باہر ہوا جس سے افراتفری مچ گئی۔

دھماکے میں 60 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ایک زخمی نے راستے میں ہی دم توڑ دیا جب کہ 30 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 25 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی تاہم زیر علاج 30 زخمیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

طالبان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا ہینڈ گرینڈ کا تھا جو منی چینجرز میں چوری کی نیت سے آنے والے شخص نے پھینکا تھا تاہم بیان میں چور سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔