- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ منسوخ
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
- ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی
- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
- پٹرولیم قیمتیں مہنگائی کا مزید طوفان لائیں گی، تاجر تنظیمیں
- کراچی؛ ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈکیتی میں مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل
- اگر پاکستان ڈیفالٹ کرگیا تو ممکنہ منظرنامہ کیسا ہوگا؟
- لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشید
- مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل
پی ٹی آئی کارکنوں کی لاہور میں اپوزیشن کے ہوٹل میں گھسنے کی کوشش

متحدہ اپوزیشن کے اراکین پنجاب اسمبلی اور منحرف پی ٹی آئی ارکان گلبرگ کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے کارکن گلبرگ ہوٹل کے باہر پہنچ گئے اور وہاں موجود اپوزیشن ارکان کے خلاف شدید احتجاج کیا، کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹاکر ہوٹل میں گھسنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے ناکام بنادیا۔
متحدہ اپوزیشن کے اراکین پنجاب اسمبلی اور منحرف پی ٹی آئی ارکان گلبرگ کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ اپوزیشن کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج اسی ہوٹل میں ہوگا اور عبدالعلیم خان بھی وہاں موجود ہیں۔ اجلاس کی صدارت وزارت اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز کرینگے جو اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دینگے۔
تحریک انصاف کے کارکن ریلی کی شکل میں ہوٹل کے باہر پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مظاہرین نے ہوٹل کے باہر نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے ٹرک پر پارٹی نغمے اور ترانے بھی لگا رکھے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے ہوٹل میں گھسنے کی کوشش کی اور بیرئیر ہٹانے لگے لیکن پولیس نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔ مین بلیوارڈ پر واقع ہوٹل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
ایک موقع پر صورتحال کافی کشیدہ ہوگئی اور تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا جب لیگی اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب اشتعال انگیز انداز میں بڑھنے کی کوشش کی۔ جوابا تحریک انصاف کے کارکن بھی سڑک پار کر کے نعرے بازی کرتے ہوئے آگے آ گئے۔
پولیس نے بمشکل بیچ بچاؤ کروایا گیا اور آہنی رکاوٹیں کھڑی کرکے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پیچھے کردیا۔ لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے پولیس سے تحریک انصاف کا مظاہرہ ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنا شہاز گل نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد کے بعد لاہور کے نجی ہوٹل میں ن لیگ نے ضمیر خریدنے کی منڈی لگا رکھی ہے۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ اور لاہور کی تنظیم اس وقت لاہور میں نجی ہوٹل کے سامنے اس خرید و فروخت کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے، غدار ضمیر فروشوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔