کوئٹہ میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، گوشت اور سبزیاں غریبوں کی پہنچ سے دور

ویب ڈیسک  منگل 5 اپريل 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 کوئٹہ: کوئٹہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا، گوشت اور سبزیاں غریبوں کی پہنچ سے دور ہونے لگے لیکن انتظامیہ پھر بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں رمضان کی آمد سے قبل شروع ہونے والی مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 440 روپے جبکہ ٹماٹر کی قیمت 130 روپے فی کلو گرام تک جاپہنچی۔

رمضان کی آمد سے قبل اتنظامیہ نے مہنگائی کی روک تھام کے دعوے کیے تھے تاہم دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور رمضان کے دو دنوں میں گرانفروشی کے خلاف کوئی خاطر خواہ اقدام اٹھایا نہ جاسکا۔

اسی طرح بازاروں میں دالیں اور مسالہ جات بھی منہ مانگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔