پاکستان اور نیدرلینڈز جولائی میں ون ڈے سیریز دوبارہ شیڈول کرنے پر متفق

ویب ڈیسک  پير 4 اپريل 2022
(فوٹو: پی سی بی)

(فوٹو: پی سی بی)

 کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیدرلینڈ کرکٹ بورڈ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل ملتوی کی گئی سیریز کو جولائی 2022 میں کروانے کا عندیہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈ اور پاکستان کے مابین تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز سال 2020-21 میں کورونا وائرس کے باعث منسوخ ہوگئی تھی تاہم اب جولائی کے آخری ہفتے میں دونوں ٹیمیں کے مابین میچز کھیلے جائیں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیریز کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا، تاہم سیریز کا پہلا میچ 28 جولائی کو کھیلنے کی امید کی جارہی ہے۔ تینوں میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہونگے۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی پی سی بی سے ملتوی ون ڈے میچز کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق افغانستان کے ساتھ سیریز کے لیے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ونڈو تلاش کی جاسکتی ہے تاہم اس حوالے سے کسی بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔