- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض ری شیڈول کر دیا

پروگرام بند نہیں کیا، نئی حکومت بننے کے بعد میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینگے،IMF ۔ فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کا قرض ری شیڈول کر دیا۔
متحدہ عرب امارات نے مزید ایک سال کیلیے مذکورہ قرض ری شیڈول کیا ہے، اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے مزید قرضوں کے بندوبست کا مطالبہ کر چکا ہے کیوں کہ یہ ذخائر صرف دو ہفتوں کے دوران ایک چوتھائی تک کم ہو گئے ہیں۔
سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے پیر کو ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے مزید ایک سال کے لیے 2 ارب ڈالر قرض کو ری شیڈول کر دیا ہے،قرض کی ادائیگی گزشتہ ماہ واجب الادا ہو گئی تھی جس پر پاکستان نے تین سال کی توسیع کی درخواست کی تھی،سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم عمران خان نے نومبر 2018 میں 6 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی تھی۔
تاہم متحدہ عرب امارات نے تین سال کی مدت کے لیے 2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی، جو پاکستان نے 2019ء میں وصول کیا،یہ دوسری بڑا قرض ہے جو پچھلے 10 دنوں میں ری شیڈول ہوا، چین اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے ریلیف ملنے کے باوجود سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم سطح پر پہنچ نہیں پائے۔
وزارت خزانہ نے پیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے خبروں کی تردید کی تاکہ مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں اورامریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مزید نہ گرے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات گزشتہ ماہ معطل ہو گئے تھے، جب سبکدوش ہونے والی پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے کئے وعدوں پر عمل نہ کیا،آئی ایم ایف نے تاحال پاکستان کے لیے اپنا پروگرام مکمل طور پر بند نہیں کیا تاہم وہ نئی حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے ٹریبیون کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ فنڈ پاکستان کے لیے اپنا پروگرام جاری رکھنا چاہتا ہے، نئی حکومت بننے کے بعد ہم میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینے کے لیے پالیسیوں پر عمل پیرا ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔