- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
وزیراعلیٰ پنجاب نے عبدالعلیم خان کے الزامات کی تردید کر دی

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آج تک تقرر و تبادلوں میں کوئی مداخلت نہیں کی، ترجمان۔ فوٹو : فائل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کر دی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عبدالعلیم خان نے بزدار حکومت پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے، جن میں کوئی صداقت نہیں۔
بیان میں وضاحت دی گئی کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے صرف میرٹ پر ہوتے ہیں، فرح خان کا تقرر و تبادلوں اور ٹھیکوں میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں لہٰذا عبدالعلیم خان کو ایسے بے سروپا الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: عمران خان آئیں مقابلہ کریں اور بتائیں کہ غدار کون ہے، علیم خان
وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آج تک تقرر و تبادلوں میں کوئی مداخلت نہیں کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خرید و فروخت جنہوں نے کی اور جو کر رہے ہیں وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، پیسے کی سیاست کرنے والے کردار عوام کے سامنے آچکے ہیں لیکن وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا دامن صاف ہے اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔