ویلم ینگ بھی بابر اعظم کی بیٹنگ صلاحیتوں کے مداح ہوگئے

اسپورٹس رپورٹر  منگل 5 اپريل 2022
ویلیم الیگینڈر ینگ نے بابر اعظم سے بیٹنگ ٹپس لینے کی خواہش کا اظہار کردیا

ویلیم الیگینڈر ینگ نے بابر اعظم سے بیٹنگ ٹپس لینے کی خواہش کا اظہار کردیا

نیوزی لینڈ کے کرکٹر ویلم ینگ بابر اعظم کی بیٹنگ صلاحیتوں کے دیوانے ہوگئے۔

نوٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے ویلیم الیگینڈر ینگ نے بابر اعظم سے بیٹنگ ٹپس لینے کی خواہش کا اظہار کردیاہے۔

سوشل میڈیا پر 29 سالہ ینگ نے بابرا عظم کو میرے بھائی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سے بہت متاثر ہوں، آپ میرے آئیڈیل اور ہیرو ہیں، میرے فیورٹ بیٹسمین میں بہت ممنون ہوں گا اگر آپ مجھے کچھ بیٹنگ ٹپس دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔