رمیز راجہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کی رواں ہفتے دبئی میں ملاقات ہوگی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 5 اپريل 2022
رمیز راجہ اور چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین کل دبئی روانہ ہوں گے۔

رمیز راجہ اور چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین کل دبئی روانہ ہوں گے۔

 لاہور: چیرمین پی سی بی رمیز راجہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کی غیر رسمی ملاقات رواں ہفتے دبئی میں ہوگی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ سات سے 10 اپریل تک دبئی میں ہورہی ہے جس میں شرکت کے لیے پی سی بی سربراہ رمیز راجہ اور چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین کل دبئی روانہ ہوں گے۔ پہلے چیف ایگزیکٹیو میٹنگ ہوگی جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا. آئی سی سی کرکٹ کمیٹی ، فنانس اور دیگر کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق بورڈ میٹنگ میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ آئی سی سی کو پاک آسٹریلیا سیریز کے انعقاد پر خصوصی رپورٹ دیں گے۔

اجلاس کی سائیڈ لائنز پر چئیرمین پی سی بی مختلف بورڈ سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں وہ چار ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا مجوزہ پلان بھی دوسرے بورڈز حکام کے ساتھ شیئر کریں گے۔ کورونا کے باعث گزشتہ دو برس زیادہ تر آن لائن میٹنگز ہوئیں.اب تمام بورڈ ممبران دبئی پہنچ کر اس میٹنگ کا حصہ بن رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔