عمران خان نے آئین اورجمہوریت کوآگ لگانے کی کوشش کی، بلاول بھٹوزرداری

ویب ڈیسک  منگل 5 اپريل 2022
پاکستان میں ایسے نظام کی ضرورت ہے جوغیرجمہوری حکومت کواقتدارمیں آنے سے روکے،بلاول بھٹوزرداری:فوٹو:فائل

پاکستان میں ایسے نظام کی ضرورت ہے جوغیرجمہوری حکومت کواقتدارمیں آنے سے روکے،بلاول بھٹوزرداری:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کے آئین  اورجمہوریت کوآگ لگانے کی کوشش کی۔ ہم عمران خان کی بغاوت کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

برطانوی اخبارکے لئے لکھے گئے مضمون میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان میں ایسے نظام کی ضرورت ہے جوغیرجمہوری حکومت کواقتدار میں آنے سے روکے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسا غیرآئینی نظام  چاہتے ہیں جوان جیسے آمروں کا دفاع کرے لیکن انہیں ایسی تمام کوششوں میں ناکامی ہوگی۔

بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے فرار اختیارکرکے جوکچھ کیا وہ آئین اورجمہوریت کوآگ لگانے کی کوشش تھی۔عمران خان نے جمہوری ووٹ سے بزدلوں کی طرح راہ فرار اختیار کی اورآئندہ انتخابات کو بھی دھاندلی زدہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔