تپتی دھوپ میں پولیس اہلکارکی بندرکوپانی پلانے کی ویڈیو وائرل

پیاسا بندر پانی کی تلاش میں سڑک پربھٹک رہا تھا


ویب ڈیسک April 05, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اہلکار کی رحم دلی کی تعریف کی:فوٹو:فائل

گرمی سے پریشان پیاسے بندرکو پانی پلانے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

شدید گرمی نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لئے بھی کبھی کبھی امتحان بن جاتی ہے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں پیاس سے پریشان بندر کوتپتی سڑک پرگھومتے دیکھ کرٹریفک پولیس اہلکار سے رہا نہیں گیا۔



پولیس اہلکارنے پانی کی چھوٹی بوتل سے بندرکوپانی پلایا تواس کی جان میں جان آئی۔ راہ گیروں نے بندرکوپانی کی پلانے کی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پرڈال دی جووائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے رحم دل پولیس اہلکار کے ہمدردی کے مظاہرے کی خوب تعریف کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں