کراچی میں واٹس ایپ پر آن لائن سٹہ چلانے والے منظم گروہ کے 4ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 5 اپريل 2022
پولیس کی جانب سے ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ فائل : فوٹو

پولیس کی جانب سے ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ فائل : فوٹو

کراچی میں مومن آباد پولیس نے واٹس ایپ پر آن لائن سٹّہ چلانے والے منظم گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے واٹس ایپ پر آن لائن سٹّہ چلانے والے منظم گروہ کے خلاف خفیہ اطلاع پر فرید کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے سٹّہ کی بکنگ کرتے تھے جبکہ ملزمان اس سے قبل سعید آباد اور اتحاد ٹاؤن میں سٹٌے اور گٹکا ماوا کے مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔