- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ منسوخ
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
- ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی
- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
- پٹرولیم قیمتیں مہنگائی کا مزید طوفان لائیں گی، تاجر تنظیمیں
- کراچی؛ ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈکیتی میں مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل
- اگر پاکستان ڈیفالٹ کرگیا تو ممکنہ منظرنامہ کیسا ہوگا؟
- لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشید
نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب؛ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 6 اپریل کو ہونا تھا فوٹو:فائل
لاہور: پنجاب میں سیاسی بحران برقرار ہے اور صوبائی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر کردیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 6 اپریل بدھ کو ہونا تھا لیکن اب 16 اپریل کو دوپہر ساڑھے 11 بجے ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس موخر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے 16 اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا الیکشن آئین کے مطابق ہونا ضروری ہے، کل پنجاب اسمبلی کی اپ ڈیٹ لیں گے، چیف جسٹس
گزشتہ اجلاس میں ہونے والی توڑپھوڑ کو اس فیصلے کی وجہ بتایا گیا ہے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق ایوان اور لابی میں ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے لیے اجلاس تاخیر کا شکار ہوا۔ نقصان پہنچنے والی اشیا کی مرمت کے لیے وقت درکار ہے جس کے لیے اجلاس کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیخ رشید، پرویز خٹک، شفقت محمود، فواد چوہدری، حماد اظہر آج ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہ ہوسکا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی
آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے پوچھا تھا کہ اتنا بتا دیں کل پنجاب میں وزیراعلی کا الیکشن ہوگا یا نہیں؟۔ اس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی آئین کی مکمل پاسداری کرینگے، کل پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 11:30 بجے ہوگا۔
چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ وزیراعلی کا الیکشن آئین کے مطابق ہونا ضروری ہے، کل سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی کے حوالے سے اپ ڈیٹ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 18 اپوزیشن ارکان کی رکنیت معطلی پر غور
واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس پر وہ مستعفی ہوگئے تھے اور اتوار 3 اپریل کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہونا تھا جس میں حمزہ شہباز اور پرویز الہی وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے مدمقابل ہیں، لیکن اس روز حکومت نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا تھا جبکہ قومی اسمبلی ہی تحلیل کردی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔