خیبرپختونخوا میں ڈیم کی تعمیر کے لیے ایم او یو سائن

ویب ڈیسک  منگل 5 اپريل 2022
او جی ڈی سی ایل ڈیم کی تعمیر کے لیے کے پی کے حکومت کو فنڈ فراہم کرے گی (فوٹو : فائل)

او جی ڈی سی ایل ڈیم کی تعمیر کے لیے کے پی کے حکومت کو فنڈ فراہم کرے گی (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں ڈیم کی تعمیر کے لیے کے پی کے حکومت اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور حکومت خیبر پختونخوا کے درمیان ڈیم کی تعمیر کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ معاہدے کے تحت ضلع کرک میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ڈیم کی تعمیر پر کام کیا جائے گا۔

او جی ڈی سی ایل ڈیم کی تعمیر کے لیے کے پی کے حکومت کو فنڈ فراہم کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔