- عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- مہنگی ترین اشیا، شہری محدود خریداری پر مجبور
- 2022 ، سندھ میں کاروکاری کے الزام میں 152 خواتین اور 65 مرد قتل
- سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں، شہری پریشان
- ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
- ذیابطیس کے 4 لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں، ماہرین طب
- شکر کا جذبہ، شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے
- کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کے واقعات
- ٹیم کا مزاج بدلنے کیلیے شاہین موزوں کپتان قرار
- گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے
- افغانستان سے سیریز، عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران
- رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم
- دنیا کا اولین کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ، 178,936 ڈالر میں نیلام
- ایشیاکپ پی سی بی کیلیے گلے کی ہڈی بن گیا
- ون ڈے ورلڈکپ، بھارت گرین شرٹس کو ویزے دینے پر آمادہ
- کراچی میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار
- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
یو اے ای کا اقامتی ویزے اور پاسپورٹ اسٹیکرز سے متعلق بڑا فیصلہ

(فوٹو: ٹوئٹر)
دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اقامتی ویزے پاسپورٹ میں کاغذی اسٹیکرز کے بجائے 11 اپریل سے اماراتی شناختی کارڈز (ای آئی ڈی) کے ذریعے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، قومیت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی حکام نے تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے نظام کے تحت ویزا کی درخواست دینے کا عمل آسان ہوجائے گا۔
نئے شناختی کارڈ میں ویزا پاسپورٹ اسٹیکرز پر پہلے درج تمام معلومات شامل ہوں گی، جو الیکٹرانک طریقے سے پڑھی جاسکتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقامت اور خارجہ امورکے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل سعید راکن الرشیدی نے کہا کہ نئے شناختی کارڈ ویزے سرکاری خدمات کو بہتر بنانے کے لیے تبدیلیوں کے وسیع تر عمل کا حصہ ہیں۔
اس تبدیلی کا اطلاق 11 اپریل کے بعد جاری ہونے والے ویزوں پر ہوگا تاہم پرانے ویزوں سے معلومات شہریت اتھارٹی کی اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گی۔
امارات کے شناختی کارڈ کو غیر ملکی سفارت کاروں کے علاوہ تمام شہریوں کے لیے 2011ء میں قانونی طور پر لازمی قرار دے دیا گیا تھا۔ ان کارڈوں کے متعدد استعمال ہیں۔ ان میں سرکاری خدمات تک رسائی، ہاؤسنگ، ڈاکٹری نسخے، بینک کاری اور قانونی کارروائی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔