- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ منسوخ
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
- ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی
- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
- پٹرولیم قیمتیں مہنگائی کا مزید طوفان لائیں گی، تاجر تنظیمیں
- کراچی؛ ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈکیتی میں مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل
- اگر پاکستان ڈیفالٹ کرگیا تو ممکنہ منظرنامہ کیسا ہوگا؟
- لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشید
’یومِ ارض‘ پر گوگل نے پھولدار وال پیپر پیش کردیئے

گوگل نے پکسل اور دیگر اقسام کے فون کے لیے یومِ ارض کے پھولوں بھرے وال پیپر جاری کئے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ ایںڈروئڈ پولیس
پالو آلٹو، کیلیفورنیا: اس سال 22 اپریل کو عالمی یومِ ارض (ارتھ ڈے) منایا جارہاہے۔ اس موقع پر گوگل نے اپنے پکسل فون کے لیے وال پیپر جاری کئے ہیں جو تمام اسمارٹ فون کی اسکرین کو خوبصورت بناسکتے ہیں۔
عالمی یومِ ارض کے موقع پر دیدہ زیب پھولوں، سبزے اور قدرتی مناظر کے کئی ایک وال پیپر جاری کئے ہیں۔ انہیں گوگل کی تخلیقی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے۔ تمام وال پیپر کو کسی بھی آپریٹنگ سسٹم اور ماڈل کے فون پر لگایا جسکتا ہے۔ ایک جانب تو گوگل اس سے موسمِ بہار کے پیغام کو فروغ دینا چاہتا ہے تو دوسری جانب آپ کے فون کی خوبصورتی میں بھی اضافے کا خواہاں ہے۔
گوگل کی مشہور ڈیزائنر جوزفینا شارگوروسکی نے اسے ڈیزاین کیا ہے جو پہلے بھی پھولوں کی ڈرائنگ بناکر عالمی شہرت حاصل کرچکی ہیں۔ انہوں نے فطرت کی بھرپور عکاسی کرتے ہوئے اس میں انسان کا مقام بتایا ہے جو ایک مرکزی مقام بھی ہے۔ ان وال پیپر کو لاک اسکرین اور ہوم اسکرین دونوں پر ہی لگایا جاسکتا ہے۔ ساتھ میں وال پیپر کے شوخ رنگ موسمِ بہار کا جوش اور شوخی بھی بیان کرتے ہیں۔
پکسل فون سے ہٹ کر دیگر اسمارٹ فون کے لیے موسمِ بہار کے وال پیپر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔