- ترکیہ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 10 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
سندھ میں مویشیوں کو بیماری سے بچانے کیلیے ویکسی نیشن مہم شروع

صوبے بھر میں اب تک 32ہزار سے زائد مویشی لمپی اسکن ڈیزیز کا شکار ہوچکے ، 322مویشی مرچکے ،وزیرلائیواسٹاک ۔ فوٹو : فائل
کراچی: شہر میں لمپی اسکن ڈیزیز سے بچاؤکی ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا گیا۔
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی نے لانڈھی بھینس کالونی میں جانوروں کے اسپتال میں لمپی اسکن ڈیزیز سے بچاؤکی مہم کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ترکی سے مجموعی طور پر 40لاکھ خوراک منگوائی گئی ہیں جن میں سے 11لاکھ خوراک پاکستان پہنچ گئیں، اگلے 15روز میں سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں مویشیوں کو مفت ویکسین لگائی جائی گی۔
انہوں نے کہا کہ 400ڈاکٹرز اور 600 پیرا میڈیکل اسٹاف اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں جن جانور میں وائرس موجود ہے ان کو ویکسین نہیں لگ سکتی ہے، سندھ بھر کے مختلف اضلاع تک ویکسین پہنچانا ہمارا مقصد ہے، یہ لائیو ویکسین ہے، بیمار جانور کے اندرونی اعضاپر بھی پھوڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کھانے کے قابل نہیں رہتا اور نہ ہی گائے دودھ دیتی ہے۔
عبدالباری پتافی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ویکسین منگوائی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے اسے کوئی فنڈ نہیں فراہم کیے گئے،اس مسئلے کو نمایاں کرنے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا۔
ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک نذیر کلہوڑو نے کہا کہ بیماری کے خلاف لڑنے میں سندھ حکومت نے بہت تعاون کیا،ویکسین صرف صحت مند جانور کو ہی لگ سکتی ہے،یہ ویکسین بیمار جانور کو نہیں لگ سکتی، یہ جلدی بیماری چکن پاکس کی مانند ہے اوردوسری بار نہیں ہوتی جب کہ سندھ میں یہ بیماری گائیوں میں لگ رہی ہے بھنسوں کو نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اگلے 9ماہ میں ویکسین تیار کر لی جائے گی ،صوبے بھر میں اب تک 32ہزار سے زائد مویشی لمپی اسکن ڈیزیز کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ لمپی اسکن ڈیزیز سے اب تک 322مویشی مرچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔