اسٹیل مصنوعات ویلیو ایشن میں 11037 روپے میٹرک ٹن اضافہ

ارشاد انصاری  بدھ 6 اپريل 2022
مقامی سطح پر سریا اور دیگر اسٹیل مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ
 فوٹو:فائل

مقامی سطح پر سریا اور دیگر اسٹیل مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسٹیل مصنوعات پر سیلز ٹیکس وصولی کیلیے ویلیو ایشن میں مزید 11 ہزار 37 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کردیا۔

وفاقی حکومت نے مقامی سطح پر تیار ہونے والی اسٹیل مصنوعات پر سیلز ٹیکس وصولی کیلیے ویلیو ایشن میں مزید 11 ہزار 37 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کردیا ہے جس سے مقامی سطح پر تیار ہونے والا سریا سمیت دیگر اسٹیل مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ اسٹیل مصنوعات کی ویلیوایشن گیارہ ہزار 37 روپے میٹرک ٹن اضافہ کے ساتھ ایک لاکھ 53 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 64 ہزار 37 روپے، سٹیل بلٹس کی ویلیوایشن 2813 روپے میٹرک ٹن اضافہ کے ساتھ ایک لاکھ 31 ہزار سے 1 لاکھ 33813 روپے فی میٹرک ٹن کر دی گئی۔

اسٹیل انگٹس و بالا کی ویلیوایشن ایک لاکھ 26ہزار روپے میٹرک ٹن برقرار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔