ملک کی سالمیت پرہونے والے غیرملکی حملے کیخلاف عوام باہرنکلیں،وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 6 اپريل 2022
عوام ملک کی سالمیت اورجمہوریت کے سب سے مضبوط محافظ ہوتے ہیں،عمران خان:فوٹو:فائل

عوام ملک کی سالمیت اورجمہوریت کے سب سے مضبوط محافظ ہوتے ہیں،عمران خان:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اورجمہوریت پرہونے والے سب سے بڑے حملے کے خلاف عوام باہرنکلیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی اورجمہوریت پرہمارے میرجعفراورمیرصادق کی مدد سے ہونے والے حملے کیخلاف ملک کے دفاع میں عوام باہرنکلیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیشہ عوام ہی ملک اورجمہوریت کا دفاع کرنے کے لئے  سب سے مضبوط محافظ ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔