- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
فہد مصطفیٰ دوسرے عامر لیاقت قرار؛ گیم شو پر پابندی کا مطالبہ

ہم ہر گز یہ شو دیکھنا پسند نہیں کرتے پتہ نہیں کون فارغ لوگ یہ شو دیکھتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین فوٹوفائل
کراچی: سوشل میڈیا صارفین فہد مصطفیٰ کو دوسرا عامر لیاقت قرار دے کر ان کے گیم شو پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
فہد مصطفیٰ کا رمضان کے دوران نجی چینل پر چلنے والا گیم شو مختلف تنازعات کے باعث اپنی پہلی قسط سے ہی سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہے۔
پہلے تو شو میں شائستہ لودھی گر پڑیں، پھر اداکارہ ثنا جاوید کے منہ پر وزنی بیگ گر پڑا۔ اور اب تو شو کے دوران کچھ ایسا ہوا ہے جسے دیکھ کر لوگ اتنے غصہ ہوگئے کہ شو پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: گیم شو کے دوران ثنا جاوید کے منہ پر بیگ گرپڑا، ویڈیو وائرل
دراصل لائیو شو کے دوران اداکار اعجاز اسلم کے کپڑے پھٹ گئے لیکن فہد مصطفیٰ نے اس بات کو چھپانے کے بجائے لائیو سب کے سامنے مزے لے لے کر بتایا اور شو میں شامل دیگر شرکا ہنس پڑے، جس پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے اور فہد مصطفیٰ کا موازنہ عامر لیاقت سے کرنے لگے۔
سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ فہد مصطفیٰ، عامر لیاقت کے رستے پر چل رہے ہیں، کیونکہ ان کے شو کا کانٹینٹ (مواد) بالکل عامر لیاقت کے گیم شو جیسا ہی ہے جس میں وہ لوگوں سے مضحکہ خیز اور مزاحیہ انداز میں بات چیت کرتے تھے۔
شو کے کانٹینٹ کے علاوہ لوگوں کو گیم شو کے وقت پر بھی اعتراض ہے۔ یہ شو افطاری کے فوراً بعد آن ایئر ہوتا ہے لہذا لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگ گیم شو کی وجہ سے نماز اور تراویح نہیں پڑھ پاتے اور لوگ عبادت کرنے کے بجائے گیم شو دیکھنے کا انتخاب کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شائستہ لودھی کی ’گیم شو‘ کے اسٹیج پر گرنے کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے طنزاً کہا عامر لیاقت کو بھی کھول دو جب یہ بھی کھلے ہوئے ہیں اُس کی کیا غلطی ہے۔ عامر لیاقت نے بھی یہی طوفان برپا کیا تھا۔ فہد بھائی بھی کم نہیں۔ بس اللہ عقل دے عوام کو۔
ایک صارف نے عامر لیاقت اور فہد مصطفیٰ کا موازنہ کرتے ہوئے کہا یہ بالکل عامر لیاقت کے ’’آم کھائے گا‘‘ کانٹینٹ جیسا ہے۔ شو میں ایک منٹ بھی کوئی ڈھنگ کی بات نہیں کی گئی۔ عامر لیاقت اور یہ ایک ہی ہیں۔ یہ لوگ بے صبری سے رمضان کا انتظار کرتے ہیں۔ بہت سے صارفین نے اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ وہ ہرگز یہ شو دیکھنا پسند نہیں کرتے پتہ نہیں کون فارغ لوگ یہ شو دیکھتے ہیں۔
سدرہ نامی خاتون نے کہا استغفراللہ یہ کیا بدتمیزی ہے۔ فہد مصطفیٰ عامر لیاقت کے نقش قدم پر چل رہا ہے اس شو میں اب تو کچھ بھی تخلیقی نہیں رہا۔ تھوڑی شرم کرو اور بولنے سے پہلے سوچ لو افسوس ہے یہ شو لائیو جارہا ہے۔ ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کے گیم شو پر رمضان کے دوران پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔