- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
- پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی
- سندھ میں گھریلو صارفین گیس سے کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی
- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
رمیز راجہ کی پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کو مبارکباد

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے اختتام پر چیئرمین پی سی بی کا پیغام۔ فائل : فوٹو
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کو 38 روزہ تاریخی دورے میں شاندار اور سنسنی خیز کرکٹ کھیلنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ 15 روز پر مشتمل تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے فاتح کا تعین سیریز کے آخری گھنٹے میں ہوا جبکہ محدود طرز کی کرکٹ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے اعلیٰ معیار کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران دونوں سائیڈز کی طرف سے ایک دوسرے کے لیے جس احترام کا مظاہرہ کیا گیا وہ مثالی اور کرکٹ کے کھیل کی بھرپور ترجمانی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میدان کے اندر اور باہر اپنے رویے کے ذریعے اسپرٹ آف کرکٹ اور کھیل کی اقدار کو پروان چڑھایا۔
رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی اور آفیشلز اپنے ذاتی تجربے اور مشاہدے کے بعد اب پاکستان سے حسین یادیں لیے واپس اپنے گھر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ پاکستان کے بڑے وکیل اور خیر سگالی کے سفیر بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح دونوں ٹیموں نے اس سیریز کے ذریعے پاکستان کے اندر اور باہر شائقینِ کرکٹ کے دل جیتے ہیں، اس پر عالمی کرکٹ بھی ان کی شکرگزار ہے۔ بلاشبہ اس تاریخی سیریز کے انعقاد سے پاکستان اور عالمی کرکٹ کے رتبہ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ اس سیریز کے لیے اپنے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے پر وہ تہہ دل سے کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ پی سی بی کے عملہ کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فوری بعد منعقدہ اس سیریز کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ کے پرجوش فینز کے بھی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے تینوں وینیوز پر دونوں ٹیموں کی دل و جان سے حوصلہ افزائی کرکے سیریز کو بڑی کامیابی سے ہمکنار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام سیکیورٹی ایجنسیز، مقامی اور وفاقی حکومتوں، اپنے قابل قدر کمرشل پارٹنرز اور براڈ کاسٹرز کا بھی شکریہ ادا کریں گے کہ جنہوں نے دنیا بھر کے ناظرین کو بہترین ٹرانسمیشن مہیا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔