- پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں
- پنڈی میں طالبعلم کا اغوا اور قتل، پولیس مقابلے میں اغوا کار بچے کا ٹیچر ہلاک
- لاہور؛ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ایس پی جاں بحق
- وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس، نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک
- پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟
- عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا
- مودی کی ڈگری دکھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ دہلی پر جرمانہ عائد
- پنجاب حکومت نے آٹا تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں کا دعویٰ مسترد کردیا
- ’’خصوصی سلوک‘‘ نہیں چاہتا! ٹیم میں موقع دیا جائے، احمد شہزاد کا مطالبہ
- بھگدڑ سے ہلاکتیں؛ فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- بھارت میں انتہائی مطلوب سکھ رہنما نے نامعلوم مقام سے ویڈیو پیغام جاری کردیا
- مارچ میں افراط زر کی شرح 35.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگئی
- نئی قومی اسپورٹس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری، فیڈریشنز پر نئی پابندیاں
- لاہور؛ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، لڑکی بازیاب
- کوئٹہ: رمضان المبارک کے دوران مسالہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
- شاداب کو بابراعظم کے نائب سے ہٹائے جانے کا امکان
- بلوچستان کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 3 بچے جاں بحق
- دبئی جانیوالے مسافر سے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کا سونا برآمد
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معاشی شرح نمو میں کمی کا خدشہ ظاہر کردیا

—فائل فوٹو
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معاشی شرح نمو میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 4 فیصد اور آئندہ برس ساڑھے چار فیصد جبکہ مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد جبکہ آئندہ برس ساڑھے آٹھ فیصد رہنے کی توقع ہے اس کے برعکس بھارت میں رواں سال مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد اور آئندہ برس 5 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں رواں سال مہنگائی کی شرح 6 فیصد اور اگلے سال 5.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 4 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ سخت معاشی اور مانیٹری پالیسی کے باعث معیشت سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ حکومت نے جاری کھاتوں کے خسارے اور مہنگائی کو قابو کرنیکے اقدامات کیے، حکومت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی کوشش کررہی ہے، ان اقدامات سے معاشی شرح نمو 5.6 فیصد سے کم ہوکر 4 فیصد تک آسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافی کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔