ٹک ٹاک کا پاکستان میں صلہ رحمی پیدا کرنے کی غرض سے رمضان مہم کا آغاز

ویب ڈیسک  بدھ 6 اپريل 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 اسلام آباد: مختصر ویڈیوز کے پلیٹ فارم، ٹک ٹاک نے پاکستان میں صلہ رحمی پیدا کرنے کی غرض سے رمضان مہم شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں رحم دلی پیدا کرنے کے لیے برداشت، سخاوت اور یک جہتی کو شامل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ رمضان مہم کے لیے آفیشل اشتہاری فلم کی نمائش، پانچ اِن-ایپ ہیش ٹیگس اور نجی فاؤنڈیشن کے تعاون سے خوراک کے عطیات سمیت مختلف سرگرمیوں کے ذریعے، ٹک ٹاک رمضان المبارک کے پورے مہینے میں بامقصد، متنوع اور مصدقہ کنٹنٹ کے ذریعے کمیونٹی کو مشغول رکھے گا۔

بامقصد مواد تخلیق میں اپنی کمیونٹی کو مسلسل چیمپیئن بنانے کے لیے مشہور ٹک ٹاک اپنے استعمال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ صلہ رحمی کیلئے رمضان مہم کے ہیش ٹیگس استعمال کرتے ہوئے صلہ رحمی کے حوالے سے کنٹنٹ تخلیق کریں اور شائع کریں جس میں اچھے اعمال اور اْن سے پیدا ہونے والے صلہ رحمی کا اعتراف کیا گیا ہو۔

اس پلیٹ فارم کا اسٹیچ فیچر استعمال کرتے ہوئے جس میں استعمال کرنے والوں کو ،کسی دوسرے استعمال کرنے والے کی ویڈیو میں سے مناظر اپنی ویڈیو میں شامل کرنے کی صلاحیت فراہم کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔