- کراچی میں نیول، رینجرز ہیڈ کوارٹرز، گورنر، سی ایم ہاؤس، سب کا فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ ہے، چیف جسٹس
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
نام نہاد بینرز لگانے والوں سے لڑنے کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان تیار رہیں، خالد مقبول صدیقی
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان مخالفت میں بینرز لگانے والوں سے لڑنے کے لیے تیار رہیں۔
ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وفاق اور صوبے سے الگ الگ مطالبات منوائے، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے سے مطالبات منوانا بہت ضروری تھا۔
انہوں نے کہا کہ نام نہاد بینرز لگانے والوں سے لڑنے کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان تیار ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب ہم حکومت میں جانے کے بجائے ڈپٹی اسپیکر شپ مانگ لیں گے اور ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ ملا تو سب سے پہلے نام نہاد جاگیردارانہ سسٹم ایک رولنگ میں ختم کردیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی اور پاکستان کا مستقبل ایم کیوایم ہے۔
اجلاس سے ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ امریکا کے جھنڈے جلانے اور ہمیں ہراساں کرنے سے پی ٹی آئی جیت نہیں سکتی، ہم وقت پر ہر چیز کا جواب شائستہ انداز میں دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔