تلی ہوئی اشیا زیادہ کھانے والی پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 7 اپريل 2022
سحر و افطار میں زیادہ مصالحے دار اور تلے ہوئے لوازمات سے پرہیز کریں ۔ فوٹو : فائل

سحر و افطار میں زیادہ مصالحے دار اور تلے ہوئے لوازمات سے پرہیز کریں ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  طبی ماہرین نے رمضان کریم کے لیے متوازن غذا تجویز کرتے ہوئے  کہا ہے کہ تلی ہوئی اشیا سے افطار کرنے کے باعث بدہضمی کے خدشات میں اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ تلی ہوئی اشیا زیادہ کھانے والے پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو جائیں گے۔

طبی ماہرین نے  بدھ کو نمائندہ ایکسپریس سے کیا،انھوں نے کہا کہ سحر و افطار میں زیادہ مصالحے دار اور تلے ہوئے لوازمات سے پرہیز کریں ، دودھ سے بنی غذا کا انتخاب اور پھل کا استعمال مفید ثابت ہوگا، دودھ اور پھلوں کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر کیا جاسکتا ہے،سادہ کھانا ہی سب سے بہتر ہے۔

اس موقع پر طبی ماہرین نے کہا کہ پانی کے موثر استعمال سے جسم میں موجود پانی کی کمی کی شکایت کو دور کیا جاسکتا ہے، ذیابیطس ، بلڈ پریشر سمیت  دیگر امراض میں مبتلا افراد کے لیے لازم ہے کہ اپنے طبیب کی تجاویز کے مطابق متوازن غذا کا استعمال کریں، روزہ کجھور سے کھولنے کے بعد چند پھلوں سے افطار کریں ، بیک وقت تلی ہوئی اشیا سے افطار کرنے کے باعث افراد کو بدہضمی ہوسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی مسلسل تجاویز کے باوجود عوامی سطح پر اس حوالے سے آگاہی کی کمی  ہے،طبی ماہرین نے محکمہ صحت  سے مطالبہ کیا کہ عوام کو طبی اصولوں سے آگاہ کرنے کیلیے مہم چلائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔