شہباز شریف کا قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو سامنے لانے کا مطالبہ

عمران خان کی معاشی تباہیاں اور بربادیاں بہت ہو گئی ہیں آج پاکستان دہائیوں پیچھے جاچکا ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 07, 2022
قوم کو جو معاشی نقصان ہو رہا ہے اس سے بچانا ہے، شہباز شریف فوٹوفائل

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو قوم کے سامنےلایا جائے۔

شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہٹلر نازی تھا، عمران نیازی ہے، ہٹلر نے جرمنی کا آئین توڑا تھا، عمران نیازی نے بھی آئین کو سبوتاژ کیا، پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو قوم کے سامنےلایا جائے۔ عمران خان نے 197 ارکان اسمبلی کو غدار کا سرٹیفکیٹ دیا ہے، اس کا ہر جگہ مقابلہ کریں گے، عمران خان تو جھوٹا ہے، پاکستان کو بچانے کےلیے آئین کو بچانا ہے، ملک کو بچانے کےلیے شفاف الیکشن کو یقینی بنانا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا امید کرتے ہیں کہ عدالت اس کیس میں جلد فیصلہ دے گی، پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر ہیں، قوم کو جو معاشی نقصان ہو رہا ہے اس سے بچانا ہے،عمران خان کی معاشی تباہیاں اور بربادیاں بہت ہو گئی ہیں،آج پاکستان دہایوں پیچھے جا چکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا عمران خان نے 3 اپریل کو آئین کو توڑا، پہلے بھی کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے فیصلے عوام میں لائے جائیں، معاشرے میں بہت زہر گھولا گیا ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان جھوٹا اور ابسولوٹلی فراڈ ہے، آج پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کی بالادستی کرنی ہو گی، جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ کا مشکور ہوں، 199 ووٹ حمزہ شہباز کو کل ملے ہیں، کل حمزہ شہباز نے مقررہ ووٹ سے 13 ووٹ زیادہ لیے، کل پنجاب اسمبلی کو تالے لگا دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں