’زیادہ کوچ بننے کی ضرورت نہیں ہے‘ سرفراز نے اپنی اہلیہ کو کیوں ڈانٹا

ہم دونوں کرکٹ پر بات نہیں کرتے، اہلیہ سرفراز احمد


ویب ڈیسک April 07, 2022
سرفراز احمد حال ہی میں اپنی بیوی سیدہ خوش بخت اور بیٹے عبداللہ کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئے فوٹوفائل

WASHINGTON: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ان کی اہلیہ خوش بخت کے ساتھ دئیے گئے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی بیوی پر غصہ کرنے کی وجہ بتارہے ہیں۔

سرفراز احمد حال ہی میں اپنی بیوی سیدہ خوش بخت اور بیٹے عبداللہ کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ندا یاسر کے ساتھ ایک انتہائی دلچسپ واقعہ شیئر کیا جب انہوں نے اپنی بیوی کو اس وقت بہت بری طرح سے ڈانٹ دیا تھا جب خوش بخت نے انہیں کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

میزبان کے سوال پر خوش بخت نے بتایا کہ ہم دونوں کرکٹ پر بات نہیں کرتے کیونکہ نہ انہیں (سرفراز) کو کرکٹ پر بات کرنا پسند ہے اور نہ مجھے۔ اسی موقع پر سرفراز نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ بیان کرتے ہوئے کہا، یہ شروع کا واقعہ ہے جب ہماری بات پکی ہوئی تھی میں ساؤتھ افریقا گیا ہوا تھا، میرا پہلا دورہ تھا وہاں ذرا باؤنسی وکٹ ہوتی ہیں اور ساؤتھ افریقا کی ٹیم بھی بہت ٹاپ کی تھی۔

سرفراز نے کہا میں وہاں بیٹنگ کرنے گیا لیکن مجھ سے رنز نہیں بنے اور پرفارمنس نہیں ہوئی جس کی وجہ سے میں ٹیم سے باہر ہوگیا تو انہوں نے (خوش بخت) نے مجھے کہا کہ آپ ذرا بیٹنگ پر دھیان دیں اور فوکس کریں۔

میں نے خوش بخت کوبولا ''آج تو یہ بول دیا ہے آئندہ اپنے کام سے کام رکھنا، جوبھی گراؤنڈ کے اندر ہے زیادہ کوچ بننے کی ضرورت نہیں ہے، میرے پاس ہیں کوچز۔'' خوش بخت نے کہا وہ دن ہے آج کا دن ہے ہم کرکٹ پر بات نہیں کرتے۔ سرفراز کی اس بات پر ندا یاسر ہنس پڑیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے