- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 200 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- دیامر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
سلیمانی چادر نہیں ’’سلیمانی شیشہ‘‘ خرید کر غائب ہوجائیے

بڑے سلیمانی شیشے کی اونچائی 37 انچ اور چوڑائی 25 انچ ہے جسے 299 پاؤنڈ میں خریدا جاسکتا ہے۔ (تصاویر: اِن وزیبلٹی شیلڈ کو/ کک اسٹارٹر)
لندن: ایک برطانوی اسٹارٹ اپ کمپنی ایسا شیشہ فروخت کر رہی ہے جو اپنے پیچھے موجود کسی چیز کو نظروں سے اوجھل کردیتا ہے جبکہ اس سے پیچھے کا منظر بھی دکھائی دیتا رہتا ہے۔
اس شیشے کی تیاری میں وہی طریقہ استعمال کیا گیا ہے جو منظر بدلنے والے تفریحی فٹ اسکیلز اور کھلونوں میں برسوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے؛ اور جسے ’’لینٹی کیولر لینسنگ‘‘ کہا جاتا ہے۔
یہ تکنیک استعمال کرتے ہوئے کسی شیشے میں سے روشنی اس طرح گزاری جاتی ہے کہ دوسری طرف کا منظر بہت دھندلا دکھائی دینے لگتا ہے جبکہ اس کے پیچھے رکھی ہوئی چیز، اسی دھندلے پن میں تقریباً غائب ہوجاتی ہے۔
برطانیہ کی ’’اِن وزیبلٹی شیلڈ کمپنی‘‘ نے اب یہی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ایسے بڑے شیشے تیار کیے ہیں جن کے پیچھے ایک انسان چھپ کر نظروں سے اوجھل ہوسکتا ہے۔
یہ ’’سلیمانی شیشہ‘‘ چھوٹے اور بڑے سائز میں دستیاب ہے۔ بڑے سلیمانی شیشے کی اونچائی 3 فٹ 1 انچ (37 انچ) اور چوڑائی 2 فٹ 1 انچ (25 انچ) ہے جسے 299 برطانوی پاؤنڈ میں خریدا جاسکتا ہے۔
چھوٹے شیشے کی اونچائی صرف 12 انچ اور چوڑائی 8 انچ ہے؛ اور اسے صرف 49 پاؤنڈ میں خریدا جاسکتا ہے۔
فی الحال ’’اوجھل کرنے والے شیشوں‘‘ کی فروخت عالمی اسٹارٹ اپ کمپنی ویب سائٹ ’’کک اسٹارٹر‘‘ کے ذریعے کی جارہی ہے، جہاں اس ٹیکنالوجی کی دیگر تکنیکی تفصیلات بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔
’’اِن وزیبلٹی شیلڈ کمپنی‘‘ نے اگرچہ یہ سلیمانی شیشے تفریحی مقاصد کےلیے تیار کیے ہیں تاہم اسی طرح کی تحقیق عسکری اور تجارتی مقاصد کےلیے جاری ہے تاکہ ٹینک اور طیارے تک دشمن کی نظروں سے اوجھل کیے جاسکیں۔ البتہ یہ بہت پیچیدہ کام ہے جس میں اب تک کوئی ٹھوس کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔